حال ہی میں جگر کے کینسر سے بچاؤ کے لیے تحقیقات کی گئیں جس میں زعفران کو مرض سے نجات کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینسر کا مرض دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو تیزی سے متاثر کررہا ہے، جس کے باعث ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں تاہم طبی ماہرین نے گھریلو مسالے کے استعمال سے جگر کے کینسر کا علاج دریافت کیا ہے۔
حال ہی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’’زعفران‘‘ جگر کے لیے بہت مفید ہے اور یہ کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پایا جانے والا ’’بایو مالیکیول‘‘ جگر کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔
سائنس دانوں نے کہا ہے کہ زعفران میں موجود ’’کروسین‘‘ بھی جگر کو صحت مند رکھتا ہے اور یہ بھی کینسر کے مرض کو روکنے میں بہت حد تک مدد فراہم کرتا ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ زعفران میں موجود ’’کروسین‘‘ کے اثرات جگر پر جاننے کے لیے مختلف تجربات کیے گئے، جس کے نتائج آنے پر یہ بات سامنے آئی کہ زعفران میں موجود خوبیاں جگر کے کینسر کو روکنے کے لیے بے حد مفید ہیں۔
تحقیق کاروں نے مزید کہا کہ ’’زعفران کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کینسر کے لیے بنائی جانے والی ادویات میں یہ مسالہ استعمال کیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.