گھر کی رکھوالی کیلئے جدید روبوٹ تیار کر لیا گیا۔

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ جنوبی کوریا کی معروف کمپنی نے ایسا ہی ایک جدید روبوٹ تیار کرلیا ہے جو اب سکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے آپکے گھر کی رکھوالی بھی کریگا۔ جدید اور منفرد صلاحیتوں کا حامل یہ روبوٹ نہ صرف آپ کے گھر کی دیکھ بھال کرتا ہے بلکہ اس میں موجود جدید بلٹ ان کیمرے کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔ ’’اوٹو ‘‘نامی یہ روبوٹ ٹریفک کے حوالے سے پل پل کی خبر سے بھی آگاہ کرتا ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.